کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 پیسے مزید سستی ہو گئی، سٹاک مارکیٹ میں 311 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈٓالر ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی، انٹربینک میں ڈٓالر 2 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 311 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 435 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا تھا، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشیت کیلئے مثبت نتائج کا حامل ہو گا۔ عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے بھی معیشت کے حوالے سے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا ہے۔