فی تولہ سونا مزید 550 روپے مہنگا

Last Updated On 27 January,2020 06:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 472 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1583امریکی ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 91550 روپے ہو گئی۔

اُدھر فی تولہ سونے کی قیمت کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی بڑھوتری دیکھی گئی، 472 روپے کے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 78490 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد چاندی کی قیمت 1000 روپے پر برقرار رہی۔