کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 33 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 33 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کا ہو گیا، رواں ہفتے کے دوران امریکی کرنسی کے ریٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا تھا اور 166 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 63 پیسے کی سطح سے بڑھ کر 166 روپے 67 پیسے ہو گئی، اسی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا جو 28 پیسے اضافے کے ساتھ 166 روپے 63 پیسے ہو گیا تھا۔