فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ

Last Updated On 30 July,2020 04:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 954 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 750 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی ردو بدل دیکھنے کو نہیں ملا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 238 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

تاہم چاندی کی قیمت میں پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 420 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام چاندی کی نئی قیمت 42.86 روپے کمی کے بعد 1 ہزار 217.42 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement