کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات سے کورونا کے خلاف اقدامات کو فروغ ملا۔ کورونا کے باعث طلب میں کمی سے مہنگائی میں کمی ہوئی ۔ زراعت کا شعبہ کورونا سے متاثر نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے مالی سال 20-2019ء کی تیسری سہ ماہی یعنی جنوری 2020 سے مارچ 2020 تک ملکی معیشت پر جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے
سٹیٹ بینک کے مطابق کورونا کے باعث عالمی و ملکی معیشت دباو میں آگئی۔ جس کے باعث 68سالوں میں پہلی بار معیشت منفی زون میں چلی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق بروقت حکومتی اقدامات کے باعث کاروبار کو سہارا دینے کےلیے اقدامات کیئے گئے جن کے مثبت اثرات سامنے آئے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث طلب میں کمی سے مہنگائی میں کمی ہوئی ۔ زراعت کا شعبہ کورونا سے متاثر نہیں ہوا اور اہم فصلوں کی پیداوار بہتر رہی ۔ تاہم موسی حالات اور ٹڈی دل کے باعث کچھ زرعی اہداف حاصل نہیں ہوئے۔