کراچی: بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردو بدول کر دی گئی

Last Updated On 04 August,2020 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بچت سکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل کردی گئی، بہبود، ڈیفنس اور ریگولر سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں اضافہ جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشل سیونگ کا مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد بدل کا اعلان کر دیا۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 34 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 44 فیصد، بہبود، پینشن اور شہدا سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع اعشاریہ 36 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 32 فیصد اس کے علاوہ ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 12 فیصد اضافے سے 7 اعشاریہ 80 فیصد مقرر کردیا گیا۔

دوسری جانب اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 20 فیصد کمی کے بعد 7 اعشاریہ 80 فیصد کردیا گیا جبکہ سیونگ اکاونٹس کا شرح منافع 5 اعشاریہ 5 فیصد پر برقرار ہے۔ نئے ریٹ کا اطلاق 3 اگست کے بعد کی جانے والی نئی سرمایہ کاری پر ہوگا ۔۔