لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 272.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے، معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باعث گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز تک 42 ہزار کی حد کراس گئی تھی۔
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل دیکھا گیا، 100 انڈیکس 272.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 42295.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.65 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 38 کروڑ 88 لاکھ 93 ہزار 229 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔