کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں میں تمام وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں کے بینک اکاونٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی اداروں کی یہ رقم سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں جمع کرائی جائیگی۔
سٹیٹ بینک نے سنگل ٹریژی اکاونٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس کے مطابق وفاق کے ماتحت تمام وزارتوں اور ڈویژنز کمرشل بینکوں میں موجود بینک اکاونٹس بند کرکے رقم سٹیٹ بینک کے فیڈر گورنمنٹ سینٹرل اکاونٹ میں منتقل کرینگے، کمرشل بینکس 7دن کے اندر بینک اکاونٹس بند کرنے کی کاروائی کرینگے۔
ریسرچ رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں میں رکھی وفاقی رقوم 1ہزار 400 ارب روپے سے زائد ہے ،اور یہ رقم مجموعی کھاتوں کا 9 فیصد ہے۔