کورونا کے باعث 651 ارب روپے کے قرضے موخر کیے گئے: سٹیٹ بینک

Published On 29 September,2020 02:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے مطابق کورونا کے باعث اب تک 651 ارب روپے کے قرضے موخر کیے جاچکے ہیں۔

مرکزی بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے سبب اب تک 651 ارب روپے کے قرضے موخر کیے جاچکے ہیں، 26 ستمبر تک 186 ارب روپے کے قرضوں کو ری سٹیکچر، تنخواہوں کی مد میں 217 ارب روپے، ہسپتالوں کے لئے 6 ارب 30 کروڑ روپے اور سرمایہ کاری کے لئے 78 ارب روپے کے قرضوں کی منظور دی جا چکی ہے۔

واضع رہے کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی خراب معاشی صورتحال کے باعث کئی افراد کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کے باعث سٹیٹ بینک نے قرض موخر کرنے، کاروبار میں بہتر لانے اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لئے سکیم کا اعلان کیا تھا۔