اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) گزشتہ مالی سال برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں 11.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20 میں برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 212.41 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا، 2018-19 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 191.08 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔
جولائی میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 11.78 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 19.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔