کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے ملک میں کمپنیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ڈیجیٹل خدمات کے حصول کی غرض سے فوری ادائیگیاں کرنے کیلئے نیا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سٹیٹ بینک نے ایک بیان میں کہاکہ اب مقامی کمپنیاں کسی ریگولیٹری منظوری کے عمل کے بغیر فوری طورپر ان عالمی کمپنیوں کی مختلف خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔
سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اس نئے طریقہ کار کو متعارف کرانے کا مقصد ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی میں مزید اضافہ کرنا ہے۔