کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بینک کے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ ذخائر کو 20 ارب ڈالر کی سطح کے قریب لے گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ریکارڈ 7ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 65 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 19 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 56 کروڑ ڈالرکے اضافے سے 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 2 کروڑ ڈالر کی سطح پر ریکارڈکیے گئے۔