لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مائیکرو فنانس بینکوں سے لیے جانے والے ہاؤسنگ فنانس اور مائیکرو انٹر پرائز قرضوں کی موجودہ حد دس لاکھ روپے کو بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح عام قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
قرضوں کے حجم میں اضافے سے ہم آہنگی کی غرض سے عام قرضوں اور ہاؤسنگ فنانس کے لیے قرضہ لینے والے کی سالانہ آمدنی بالترتیب 12 لاکھ اور 15 لاکھ روپے ہونی چاہیے، مزید یہ کہ قرض گیروں کو فوری گھریلو ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سونا گروی رکھوا کر قرض لینے کی حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔