کراچی: (دنیا نیوز) دنیا میں پاکستانی کہیں بھی بستے ہوں اب انھیں ملک میں بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے وطن آنے کی ضرورت نہیں، سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پورٹل متعارف کرادیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سمندر پار پاکستان اب وطن آئے بغیر بینک اکاؤنٹ آن لائن کھلواسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو اکاونٹ کھلوانے کے لیے برانچ پر حاضری دینے کی ضرورت نہیں، یہ سارا کم اب آن لائن ہوجائے گا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے قوانین بھی وضع کردیے گئے ہیں، بیرون ملک بسے پاکستانی سٹاکس، ریئل سٹیٹ اور ٹی بلز میں بیٹھے بٹھائے سرمایاکاری کرسکتے ہیں۔