کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شرح سود برقرار رکھی جائے گی۔
گورنر سٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی بورڈ نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، جون کے مقابلے میں اب حالات بہت بہتر ہیں، برآمدات ، ترسیلات اور پیداوار شعبہ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی میں تھوڑا اضافہ ہوا لیکن یہ انتظامی مسئلہ ہے، اس سال میں مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کی توقع ہے، بینک ان وجوہات کی بنا پر شرح سود کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا۔