اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) رواں اکتوبر کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 59.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی بی ایس کے اعداد وشمارسے پتہ چلا ہے کہ اکتوبر 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 70.5ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اکتوبر 2019 میں بجلی پیدا کرنے والی درآمدات کا حجم 174.5 ملین ڈالر رہا تھا۔
اس طرح اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دورا ن بجلی پید اکرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 104 ملین ڈالر یعنی 59.6 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔