یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو درآمدی چینی لینے والی ایجنسی نامزد کرنیکی تیاری کرلی گئی

Published On 01 December,2020 09:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت مہنگی مقامی چینی کا حل ڈھونڈ لیاہےاور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو درآمدی چینی لینے والی ایجنسی نامزد کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع نے مطابق وزارت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو درآمدی چینی لینے والی ایجنسی نامزد کرنے کی سمری تیار کرلی جو منظوری کیلئے بدھ کو ای سی سی میں پیش کی جائے گی-

حکومتی ذرائع کے مطابق مقامی چینی مہنگی پڑنے کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز کا درآمدی چینی پر انحصار بڑھ گیاکیوں کہ کارپوریشن کو درآمدی چینی مقامی کے مقابلے میں پندرہ روپے فی کلو تک سستی پڑرہی ہے-

ذراہع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ماہانہ پچاس ہزار میٹرک ٹن تک درآمدی چینی لینے کی تجویز دی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز نے غیر معینہ مدت تک مقامی شوگر ملوں سے مہنگی چینی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔