اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کاامکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ اور نومبر کے لئے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
اکتوبر میں بجلی کی پیدواری لاگت 4روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ تھی، نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے42 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 48 پیسے فی یونٹ تھی۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 دسمبر کو سماعت کرے گا۔