اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے نیشنل سیونگ کو کالے دھن سے پاک کرنے کیلئے سپروائزری بورڈ کو خصوصی اختیارات دے دیئے۔
نیشنل سیونگ کو کالے دھن سے پاک کرنے کی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیشنل سیونگ نے سپروائزری بورڈ کو خصوصی اختیارات تفویض کر دیئے ہیں جس کے بعد سپروائزری بورڈ اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے کام کرے گا، منی لانڈرنگ اور مشکوک ترسیلات کی تحقیقات کر کے ان پر ایکشن کرسکے گا۔
نیشنل سیونگ تمام اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے، اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا مقصد بچت کے نام پر کھلوائے گئے اکاؤنٹس کو کالے دھن سے پاک کرنا ہے۔