فیصل آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چینی اور کوکنگ آئل سمیت اشیائے خورونوش نایاب

Published On 17 February,2021 08:52 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز حکام شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے۔ آٹا، گھی، چینی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر بنیادی اشیائے خورونوش نایاب ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

گزشتہ کئی مہینوں سے بدحالی کا شکار بنے یوٹیلٹی اسٹورز شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو مختلف اوقات میں حکومت کی جانب سے 16 ارب روپے کی خطیر سبسڈی بھی دی گئی لیکن اس کے باوجود خریداری کیلئے آنے والے شہری خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

معاملے سے متعلق ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری شکیل شاہد کہتے ہیں یوٹیلٹی اسٹورز اور احساس پروگرام کو یکجا کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت کی معمولی توجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
 

Advertisement