کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے پسماندہ لوگوں کے مسائل میں سردیوں کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے مزید اضافہ کر دیا۔ کوئٹہ شہرمیں بجلی کی غیراعلانیہ نے کمرشل صارفین کی کمرتوڑدی ہے۔ صوبے کے بیشترعلاقوں میں کئی دنوں سے بجلی غائب ہے۔
بلوچستان اورخاص کر کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کیسکو کی جانب 10سے 16 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کی طویل بندش اوروقت بےوقت کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سب کےمعاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ گھریلو کے ساتھ کاروباری حضرات بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔
کیسکو حکام کا موقف ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انتظامی اور تکنیکی نقصانات اور ریکوری کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ منجمنٹ کا شیڈول ترتیب دیا جاتا ہے۔
صوبے کے دیہی علاقوں میں کئی ہفتوں سے بجلی کا اتا پتہ نہیں، جہاں زیادہ تر لوگوں کا پینے کے حصول کا واحد ذریعہ زرعی ٹیوب ویلز ہیں جو بند ہیں۔