وزارت خزانہ کے اعدادوشمار جاری، جولائی سے مارچ تک مالی خسارہ 3.6 فی صد رہا

Published On 06 May,2021 01:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال 2021 کے ابتدائی نو ماہ کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ جولائی سے مارچ تک مالی خسارہ 3.6 فی صد رہا، دفاعی اخراجات میں واضح کمی لیکن ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں معمولی اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالی خسارہ 3.6 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں3.8 فی صد تھا۔ جولائی سے مارچ تک سود اور قرضوں کی ادائیگیاں 12 فیصد اضافے سے 2103 ارب روپے رہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ میں دفاعی اخراجات ڈھائی فیصد کمی سے تقریبا 783 ارب روپے رہے۔ اسی عرصے کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 171ارب روپے اضافے سے 369 ارب روپے رہی۔

رواں مالی سال کے نو ماہ میں اسٹیٹ بینک کے منافع میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک کا منافع 138ارب روپے کم ہو کر 497 ارب روپے رہ گیا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اشاریہ 1 فی صد کے معمولی اضافے کے بعد8.3 فی صد رہا۔
 

Advertisement