ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں یو ٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی نایاب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت عام مارکیٹ سے ہی مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہو گئی ہے، شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان میں گزشتہ کئی روز سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور گھی دستیاب نہیں جبکہ سستی چینی کی سپلائی بھی محدود کر دی گئی ہے اور رہی سہی کسر دستیاب اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر ہونے سے پوری ہو گئی ہے جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لے کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹور کے حکام کا موقف ہے کہ گھی کی قمتیں مسلسل بڑھنے سے مسائل آرہے ہیں تاہم چینی مخصوص اوقات میں دستیاب ہونے پر شہریوں کیلئے خریدنا مشکل ہو گیا ہے جس کا کوٹہ بڑھانے کیلئے ویئر ہاوس کو درخواست بھجوادی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چھیاسی مختلف اشیائے خورونوش کی لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں جن میں سے 42 دستیاب ہی نہیں۔