لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی روپیہ پر دباؤ بڑھنے لگا، امریکی کرنسی مقامی مارکیٹوں میں قدر 157 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 62 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 156.89 روپے سے بڑھ کر 157 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/Ns8cnJKbaa pic.twitter.com/T5uQZLzO9c
— SBP (@StateBank_Pak) June 21, 2021
یاد رہے کہ 7 مئی سے ابتک انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 23 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، 7 مئی کو انٹربینک میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 226.15 پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 48012.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.47 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 22 کروڑ 72 لاکھ 45 ہزار 778 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 38 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔