لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل دو روز بڑھنے والی ڈالر کی قیمت کو بریک گئی۔ امریکی کرنسی 38 پیسے سستا ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/ofjkZLQkfO pic.twitter.com/lJ1CJ3vhrw
— SBP (@StateBank_Pak) July 14, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 10.97 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47491.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 0.02 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 16 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار 247 شیئرز کا لین دین ہوا۔