چینی کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافے کا رحجان

Published On 15 August,2021 04:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں چینی کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021ء میں ملک میں چینی کی پیداوار میں 16.66 فیصد کی نمو ہوئی۔ جون کے مہینہ میں ملک میں چینی کی پیداوار میں گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 143.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021ء میں ملک میں 5694411 ٹن چینی کی پیداوار ہوئی جو مالی سال 2020ء کے مقابلہ میں 16.66 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2020ء میں ملک میں 4881225 ٹن چینی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جون میں ملک میں 10503 ٹن چینی کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 143 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جون میں ملک میں 4,309 ٹن چینی کی پیداوار ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ مالی سال 2021ء میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 14.85 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔
 

Advertisement