اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس کے دوران کوررونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس ہوا، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے بھی ایک کروڑ ڈالرکی گرانٹ منظورکی گئی۔
اجلاس کے دوران وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ فنڈز الیکشن کمیشن کو تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔