ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت گر گئی

Published On 02 November,2021 05:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونا خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں میں 150 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 سو روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 129 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 866 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement