کراچی:(دنیا نیوز)ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا 2روز میں روپے کی قدر ایک روپیہ 73 پیسے بڑھ گئی۔
ڈالر کو لگام دے دی گئی جس کے باعث روپیہ جان پکڑنے لگا، کاروباری دن کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 176 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ،2روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 73 پیسے سستا ہوچکا ہے ۔
انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کے دام گرنے لگے ، اوپن مارکیٹ ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 178 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/VxM0lj3fa9 pic.twitter.com/8RmGe6ixPh
— SBP (@StateBank_Pak) December 31, 2021
ماہرین کے مطابق حکومت نے منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی اہم شرط کو مان لیا ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی 1ارب ڈالر پاکستان کو مل سکتے ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے رقم ملنے سے دیگر عالمی مالیاتی ادارے جن میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک شامل ہے مزید رقم ملنے کا امکان ہے ۔