کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبرآگئی، وفاقی حکومت نے کراچی میں کامیاب دکاندار پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 20 لاکھ روپے بغیر سکیورٹی قرضے دیئے جائیں گے۔
عام انتخاب سے قبل تحریک انصاف نےایک بار پھر کراچی کو فوکس کرلیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی کراچی میں مصروفیات، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ضلع کورنگی میں چیک کی تقسیم سے متعلق کنونشن میں وفاقی حکومت کے نمائندے نے بڑے اعلانات کئے۔
عثمان ڈار نے کہا کراچی میں اب تک 3 ارب سے زائد کے قرضہ جات تقسیم کئے جاچکے ہیں، مزید روزگار فراہم کرنے کے لیئے کامیاب دکاندار پروگرام شروع کیا جارہا ہے، کراچی میں 2 ہزار دکانیں کھولی جائیں گی اور 20 لاکھ روپے بغیر سکیورٹی قرضے دیئے جائیں گے۔
ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کامیاب جوان پروگرام کے کامیابی نوجوانوں کا وزیر اعظم پر اعتماد ہے۔
تقریب میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت 25 نواجونوں میں 12 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد روپے بطور چیک بھی تقسیم کیے گئے۔