سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسےمہنگا

Published On 28 April,2022 10:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے سبب 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر منفی رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ میں 589 پوائنٹس کمی سے 100 انڈیکس 44 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں مزید گراوٹ کے بعد 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 829 کی سطح پر گر گیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 185 روپے 87 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے پر 187 روپے پر فروخت ہوا۔

 

Advertisement