لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 645 ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 53 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف 10 گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 902 روپے ہے۔