کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی کے بعد 1756 ڈالرہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافہ کے بعد 161600 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر 10 گرام سونے کی قیمت 258 کی بڑھوتری کے بعد 138546روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھ کر 1740روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے بڑھکر 1491.76روپے کی سطح پر آگئی۔