لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 3428 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس آمدن میں 17 فیصد اضافہ ہوا، صرف ماہ دسمبر 2022 میں 740 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جبکہ دسمبر 2021 میں 599 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں 176 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ ادا کیا گیا تھا۔