ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

Published On 09 January,2023 11:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گری جاری ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے کے ساتھ 227 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔