مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومتی قرض گیری ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Published On 09 February,2023 02:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے 7 ماہ میں بینکوں سے 1778 ارب روپے کا قرض لیا۔

گزشتہ مالی سال انہیں 7 ماہ میں 501 ارب روپے کا قرض لیا گیا تھا، نجی شعبے کے قرضے گزشتہ مالی سال کے مقابلے آدھے رہ گئے۔

نجی شعبے نے 7 ماہ میں 435 ارب روپے کا قرض لیا، گزشتہ مالی سال کے انہیں 7 ماہ میں نجی شعبے کے قرضے 807 ارب روپے تھے۔