کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر بڑھ کر 1882 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 94 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 924 روپے کی سطح پر آگئی۔