فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Published On 21 March,2023 07:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1968 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2200 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے کی کمی سے 1886.14 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Advertisement