کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 321 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 126 پربند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 373 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 7 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے 2 ارب 56 کروڑ روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 100 ارب روپے ہے۔