ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

Published On 06 May,2023 07:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا، 500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر ہے۔