کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 70 پیسے اضافے کیساتھ 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 12, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بغیر کسی ردوبدل کے 305 روپے پر مستحکم رہا۔