کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کیساتھ 1951 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 214 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔