کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 290 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 21, 2023
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔