اسلام آباد: (دنیا نیوز) داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی، سکیورٹی کیلئے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹاسک فورس لیڈ ایجنسی ہوگی۔
فوج، پنجاب رینجرز، جی بی سکاؤٹس، پولیس اور لیویز سکیورٹی پر تعینات ہو گی، ٹاسک فورس کے تحت واپڈا سکیورٹی فورس، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس منصوبے کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کرے گی، ٹاسک فورس مکمل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی یقینی بنائے گی، پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی، چائنیز، غیر ملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
منصوبے کی سکیورٹی پر مامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے، ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے درخواست کی تھی۔