زرعی ترقیاتی بینک نے 12 سال میں اربوں روپے کے قرضے معاف کر دیے

Published On 19 July,2023 03:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) زرعی ترقیاتی بینک نے 12 سال میں اربوں روپے کے قرضے معاف کر دیے، صرف 2019ء ميں بینک نے 24 ارب روپے کے قرضے معاف کیے۔

زرعی ترقیاتی بینک 2018ء ميں 66 کروڑ، 2019ء ميں ساڑھے 17 ارب روپے کے قرض کی وصولی میں ناکام رہا۔

دستاویزات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک 2 سال ميں 18 ارب سے زائد نقصان کا سامنا کرچکا ہے، نقصان کھاتے داروں کے مرنے، دیوالیہ ہونے یا پھر عدالت میں کیسز چلنے سے ہوا۔

بینک ريکارڈ کے مطابق قرض ہڑپ کرنے والوں ميں بيشتر کا تعلق لاہور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، کوئٹہ اور سکھر سے ہے۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیرو ریکوری ایک باقاعدہ پراسیس ہے، تمام کیسز کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں، غبن یا دیگر کارروائیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔