نجی سرمایہ کاری سے انفراسٹرکچر، رولنگ سٹاک، ریلوے سٹیشنز بہتر بنا رہے ہیں: وزیر ریلوے

Published On 03 October,2023 06:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان ریلویز کے خود انحصاری کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی اور توسیع کے لیے تین جہتی حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے، حکمت عملی میں حفاظت، کارکردگی اور خود انحصاری شامل ہے۔

وزیر ریلوے پاکستان نے کہا کہ ریلوے نے لاگت میں کمی اور ریونیو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، پاکستان ریلوے میں انتظامی اور آپریشنل شعبوں میں بہتری کا عمل جاری ہے۔

شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے موجودہ انفراسٹرکچر، رولنگ سٹاک، فیکٹریوں اور ریلوے سٹیشنوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔