کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 06 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی آئی ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 284 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 49 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔