ریلوے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آن لائن ایندھن کی نگرانی کا نظام شروع

Published On 31 January,2024 06:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریلوے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آن لائن ایندھن کی نگرانی کا نظام شروع ہو گیا۔

نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

ریئل ٹائم آن لائن نگرانی کرنے کیلئے انجنوں کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آن لائن سسٹم ایندھن کے بجٹ کا تقریباً 15 فیصد بچائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کیلئے سفری سہولیات کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔

Advertisement