اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ ہوگئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 20 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے ذریعے ملک کا معاشی منظر نامہ واضح کریں گے، دورے کے دوران وہ منتخب عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔