وفاقی حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Published On 20 May,2025 04:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی، زراعت، جنگلات اور فشریز میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہوا۔

این اے سی کے مطابق صنعتی نمو میں 4.77 فیصد اور خدمات میں 2.91 فیصد گروتھ رہی، فصلوں کی پیداوار میں 6.82 فیصد کی کمی ہوئی۔

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.53 فیصد کی کمی ہوئی، چھوٹی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق بجلی، گیس پانی کی میں 28.88 فیصد گروتھ رہی، تعمیرات کی شعبے میں 6.61 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔